• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

سونے کی بڑھتی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ سونا ساڑھے 7 ہزار روپے سستا

شائع October 22, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں سونے کی بڑھتی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ سونا ساڑھے 7 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 463 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 85 ڈالرکی کمی سے 4150 ڈالر پر آگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، 151 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 110 روپے پر آگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 129 روپے کی کمی سے 4381 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 49.26 ڈالرپر آگئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025