جاوید اختر جیسے نہ بنو، لکی علی کی لکھاری پر تنقید
معروف بھارتی گلوکار و اداکار لکی علی نے مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کو مسلم مخالف بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لوگوں کو تجویز دی ہے کہ وہ ان جیسےنہ بنیں اور ساتھ ہی انہوں نے نغمہ نگار کا لیے بغیر انہیں وحشی اور شیطان بھی قرار دیا۔
بھارتی ویب سائٹ ’لائیو منٹ‘ کے مطابق حال ہی میں جاوید اختر کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر لکی علی نے ایکس پر اپنا رد عمل دیا۔
لکی علی نے ایک بنگالی لکھاری کی ایکس پر رد عمل دیا اور انہیں جاوید اختر جیسا نہ بننے کا مشورہ بھی دیا۔
مغربی بنگال کی اردو اکیڈمی سے تعلق رکھنے والی خاتون لکھاری نے لکھا کہ جاوید اختر کے حالیہ مسلمان مخالف بیانات کی وجہ سے اردو اکیڈمی انہیں اپنے پروگرام میں مدعو کرنے کی دعوت واپس لیتی ہے۔
خاتون لکھاری نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جاوید اختر نے ہندوؤں کو بتایا کہ ’مسلمانوں جیسے نہ بنو، انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے کہ تم مسلمانوں کی طرح بن رہے ہو۔‘
خاتون کے مطابق جاوید اختر کے مذکورہ بیان کے بعد انہیں اردو اکیڈمی مغربی بنگال کی تقریب میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔
خاتون لکھاری کی ایکس پوسٹ پر گلوکار لکی علی نے رد عمل دیا کہ ’جاوید اختر جیسے نہ بنو‘۔
ساتھ ہی انہوں نے جاوید اختر کو بدتمیز اور بدصورت بھی لکھا، ایک اور پوسٹ میں انہوں نے نغمہ نگار کا نام لکھے بغیر انہیں وحشی اور شیطان بھی قرار دیا۔
لکی علی نے لکھا کہ ان کی بات کا مطلب یہ ہے کہ ’تکبر‘ برا ہے اور یہ کہ وحشی اور شیطان لوگوں کے بھی جذبات ہوتے ہیں، اگر ان کی بات سے کسی وحشی اور شیطان کو تکلیف پہنچی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
بعد ازاں لکی علی نے اپنی ایک اور ایکس پوسٹ میں جاوید اختر کا نام لکھتے ہوئے ان سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ انہوں نے نغمہ نگار کی پرانی ایڈٹ شدہ ویڈیو دیکھی، جس کے بعد انہوں نے ان سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے۔
انہوں نے لکھا کہ ان کا ارادہ واضح طور پر ان کی ظاہری شکل پر الزام لگانے کا نہیں تھا، دوسرے لوگوں کی طرح انہوں نے بھی ایک ایڈٹ شدہ کلپ دیکھا جس سے لگا کہ وہ مسلمانوں کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔
گلوکارہ نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے ایماندار، بے باک اور اپنے عقائد کے وفادار رہے ہیں، آئندہ وہ آن لائن معلومات کو ہمیشہ دو بار چیک کریں گے۔












لائیو ٹی وی