• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C

دبئی: پاکستانی فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

شائع October 23, 2025
— فوٹو: عبدالغفار
— فوٹو: عبدالغفار

پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر ناکوں چنے چبوا دیے، پاکستانی مکس مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دو چار کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستانی ایم ایم اے فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا، شاندار جیت کے بعد قومی فائٹر رضوان علی نے ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے مسلسل گیارہویں جیت اپنے نام کی۔

تاریخی فتح کے بعد فائٹر رضوان علی نےکہا کہ پوری قوم اور ایم ایم اے فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بھارتی حریف سے ہاتھ نہیں ملایا، اسے بتایا تھا کہ اس کو شکست دوں گا، پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، جیت پاک فوج اور پوری قوم کے نام کرتا ہوں۔

رضوان علی اور بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ کی فائٹ دیکھنے کے لیے یو ایف سی چیمپئن خمزت چمیائف بھی خصوصی طور پر دبئی پہنچے، فائٹ کے بعد خمزت چمیائف نے رضوان علی کو مبارکباد بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025