سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار روپے کی کمی آگئی، عالمی منڈی میں بھی سونے کا بھاؤ مزید گرگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا سلسل جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہو گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگئی، جو پہلے 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے تھی، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 1571 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 410 روپے میں فروخت ہوا جو پہلے 3 لاکھ 40 ہزار 981 روپے کا تھا۔
عالمی منڈی میں بھی سونا 20 ڈالر کمی کے بعد 4115 ڈالر سے گھٹ کر 4095 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
اسی طرح فی تولہ چاندی 43 روپے کمی سے 5 ہزار 67 روپے کی ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 37 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 344 روپے پر آگئی جو پہلے 4381 روپے تھی، عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت بھی 0.94 ڈالر کمی کے بعد 48.32 ڈالر فی اونس رہ گئی۔












لائیو ٹی وی