• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

دانتوں کی بیماری سے دل اور دماغ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے، تحقیق میں انکشاف

شائع October 24, 2025
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دانتوں کی بیماری نہ صرف منہ کی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ دل اور دماغ کی صحت پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

طبی ویب سائٹ پر شائع تحقیق کے مطابق امریکی محققین نے دو مطالعات کیے جن میں دانتوں کی بیماری اور مسوڑھوں میں کیڑے لگنے کو فالج اور دماغی نقصان کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک کیا گیا۔

پہلی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بالغ افراد میں دانتوں کی بیماری ہوتی ہے، ان کے دماغ میں سفید مادے کی تبدیلیاں زیادہ پائی گئیں، جو دماغی نقصان کی نشاندہی کرتی ہیں۔

دوسری تحقیق میں یہ پایا گیا کہ جن افراد کو دانتوں کی بیماری اور ان میں کیڑا دونوں ہیں، ان میں فالج کا خطرہ 86 فیصد زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ برش اور فلاس کرنے کے ساتھ باقاعدہ دندان ساز کو معائنہ کرانے سے فالج کے خطرے کو 81 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دانتوں کی بیماری اور منہ کی صفائی میں کمی دل اور دماغ کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، اس لیے منہ کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانتوں کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے صحت مند زندگی کے معمولات اپنانا اور عوام میں آگاہی بڑھانا بہت ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026