• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C

پی سی بی نے شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر کردیا

شائع October 24, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اس پیشرفت کا اعلان کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق 36 سالہ شان مسعود نے 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 19 ٹی 20 میچز میں شرکت کی ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 108 بین الاقوامی رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 6 ٹیسٹ سنچریاں شامل ہیں۔

شان مسعود نے پاکستان ٹیم کی 14 ٹیسٹ میچوں میں قیادت بھی کی ہے، جن میں حال ہی میں ختم ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز بمقابلہ جنوبی افریقہ بھی شامل ہے۔

ان کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی، جو 2005 کے بعد انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی اپنی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیت تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025