• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

شائع October 25, 2025
— فائل فوٹو: اسکرین گریب
— فائل فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں دوران قید ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے جب کہ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے۔

یکم اکتوبر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کیا گیا تھا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جانی ہے۔

این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم 2 مرتبہ عمران خان سے ملاقات کرچکی ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے جیل میں این سی سی آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاؤنٹ فعال کیسے ہے؟

ایک اور سوال میں استفسار کیا گیا ہے کہ آپ کا ایکس (ٹویٹر) کہاں سے اور کون آپریٹ کرتا ہے؟ کیا ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹس تسلیم کرتے ہیں؟

ایک سوال میں پوچھا گیا ہے کہ کیا ملک مخالف ٹوئٹس آپ کی مرضی سے پوسٹ کی جاتی ہیں؟

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026