• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

شوہر سے علیحدگی سے متعلق پوچھا جا رہا ہے، فرح یوسف

شائع October 25, 2025

سابق نیوز کاسٹر فرح اقرار نے کہا ہے کہ اگر وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنا نام تبدیل کرتی ہیں تو فوری طور پر ان سے شوہر سے علیحدگی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔

فرح اقرار نے ساتھی ٹی وی میزبان اقرار الحسن سے 2012 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے کئی سال بعد اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

فرح اقرار نے ٹی وی میزبان سے دوسری شادی کی تھی، اقرار الحسن پہلے سے شادی شدہ تھے جب کہ تقریبا دو سال قبل ٹی وی میزبان نے عروسا خان سے تیسری شادی کی تھی۔

فرح اقرار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوہر سے اپنے تعلقات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے نام کے ساتھ والد یوسف کا نام لگا رکھا ہے اور انہیں اچھا لگتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کا نام ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ شوہر اقرار الحسن عام طور پر پوڈکاسٹس میں ان کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر ان کے شوہر نے کسی پوڈکاسٹ میں ان کی تعریفیں کی ہیں تو انہوں نے وہ پروگرامات ہی نہیں سنے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شوہر ان سے پوڈکاسٹس یا انٹرویوز کے دوران ایسی ویسی، تعلقات اور شادی سے متعلق باتیں کرنے پر خفا ہوجاتے تھے، کیوں کہ پروگرامات والے ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرویوز لینے والے افراد ویوز کی خاطر تھمبیل اور جملے سنسنی خیز بناتے ہیں، جس پر ماضی میں اقرار الحسن ان سے کہتے تھے کہ ایسی باتیں کرنے کی کیا ضرورت ہے لیکن اب وہ نہیں کہتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنا نام تبدیل کرتی ہیں تو لوگ فوری طور پر ان سے شوہر سے علیحدگی کا سوال کرتے ہیں۔

ان کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کرنے سے ان کا بلیو ٹک بھی ہٹ جاتا ہے، اس لیے اب وہ اپنا نام تبدیل نہیں کرتیں اور نام کے ساتھ والد یوسف کا نام لگاتی ہیں لیکن لوگ اس پر بھی سوالات کرتے ہیں۔

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کے کمنٹس پڑھتی رہتی ہیں، حال ہی میں ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے نام کے ساتھ یوسف لگا رکھا ہے، کیا آپ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟

سابق نیوز کاسٹر نے شوہر سے علیحدگی پر بات کرتے ہوئے توبہ، توبہ بھی کی اور کہا کہ صارفین اب بھی ان سے ایسے سوالات کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025