• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

کئی دن سے جاری کمی کے بعد آج سونا کتنا مہنگا ہوا؟

شائع October 25, 2025
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

کئی روز سے جاری کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 543 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 414 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 824 روپے کا ہو گیا۔

ادھر، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جو 18 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 4 ہزار 113 ڈالر تک پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے کے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 124 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 49 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 393 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025