• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.3°C

ٹرمپ دورہ ایشیا میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے خواہشمند

شائع October 25, 2025
ٹرمپ نے آخری بار 2019 میں کم جونگ اُن سے ملاقات کی تھی — فائل فوٹو: بی بی سی
ٹرمپ نے آخری بار 2019 میں کم جونگ اُن سے ملاقات کی تھی — فائل فوٹو: بی بی سی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دورہ ایشیا کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دورہ ایشیا کے لیے روانہ ہونے سے قبل امریکی صدر ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہوں گا، اگر آپ یہ بات پھیلانا چاہتے ہیں، تو میں اس کے لیے تیار ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کم جونگ اُن کے ساتھ ’بہت اچھے تعلقات‘ ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں تاریخ رقم کی تھی جب وہ شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے موجودہ امریکی صدر بنے تھے، جب 2019 میں ان کی کم سے ملاقات ہوئی تھی۔

ان کا دورہ ملائیشیا اور جاپان میں کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہوگا، جن میں چین کے صدر شی جن پنگ بھی شامل ہیں، ایسے وقت میں جب ٹرمپ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں عائد کیے گئے وسیع تجارتی محصولات کے بعد مذاکرات جاری ہیں۔

ٹرمپ نے خفیہ، کمیونسٹ اور عالمی سطح پر بڑی حد تک تنہا ملک شمالی کوریا کے ساتھ ایک غیر معمولی رویہ اختیار کیا ہے، جو جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، ابتدا میں انہوں نے کم جونگ اُن کو ’چھوٹا راکٹ مین‘ کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے ٹرمپ کے پچھلے دورِ صدارت کے دوران تین مرتبہ آمنے سامنے ملاقات کی، لیکن وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے کسی معاہدے پر متفق نہ ہو سکے، اس کے بعد شمالی کوریا نے کئی بین البراعظمی میزائل تجربات کیے۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شمالی کوریا کو ایک جوہری ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے، تو انہوں نے جمعرات کی رات صحافیوں سے کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ وہ کسی حد تک جوہری طاقت ہیں… ان کے پاس بہت سے جوہری ہتھیار ہیں، میں یہ ضرور کہوں گا۔

کم جونگ اُن نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ امریکہ شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے ’بیوقوفانہ‘ مطالبے کو ترک کر دے۔

گزشتہ ماہ ایک تقرریر کے دوران شمالی کوریا کے رہنما نے کہا تھا کہ میرے پاس اب بھی صدر ٹرمپ کی اچھی یادیں ہیں۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ٹرمپ کے شیڈول میں ملاقات شامل نہیں ہے ، تاہم ان کی آخری ملاقات ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر دی گئی دعوت کے نتیجے میں ممکن ہوئی تھی، جو دونوں کوریا کے درمیان غیر فوجی زون میں ہوئی تھی۔

ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا، جہاں وہ آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

امید کی جا رہی ہے کہ وہ بدھ کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچیں گے، جہاں وہ اےپیک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ جنوبی کوریا کے رہنما لی جے میونگ سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے اگست میں وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران جزیرہ نما کوریا میں امن اور ٹرمپ-کم جونگ اُن کی ملاقات کے امکان پر بات کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025