• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

بلوچستان میں 100 ہسپتال تعمیر کرنے اور اقتصادی زونز بنانے کا ارادہ ہے، چینی سفیر

شائع October 29, 2025
ملک بھر سے سینئر پارلیمنٹرینز اور چین کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اجلاس میں شریک ہوا — فوٹو: ایکس /شیری رحمٰن
ملک بھر سے سینئر پارلیمنٹرینز اور چین کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اجلاس میں شریک ہوا — فوٹو: ایکس /شیری رحمٰن

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان-چین فرینڈشپ گروپ کے اجلاس کے دوران سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین، بلوچستان میں 100 ہسپتال تعمیر کرنے اور اقتصادی زونز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور آبی وسائل کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان-چین فرینڈشپ گروپ کے اجلاس کی صدارت سینیٹر شیری رحمٰن نے کی۔

چینی سفیر نے یہ بھی اشارہ دیا کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے طلبہ کے تبادلے اور تکنیکی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔

جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ بیجنگ ’ہر موسم میں قابلِ اعتماد اور آزمودہ فولادی دوستی‘ کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان قائم ہے۔

ملک بھر سے سینئر پارلیمنٹرینز اور چین کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اجلاس میں شریک ہوا۔

چینی سفیر نے پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی شرکت کو سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025