’کراچی پسند نہیں‘ صبا قمر نے اپنے بیان پر تنقید کا جواب دے دیا

شائع October 29, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبا قمر نے ’کراچی پسند نہیں‘ کے اپنے بیان پر کی جانے والی تنقید پر مبہم جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہیڈلائنز سے دور اپنے کام میں مصروف ہیں۔

صبا قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ وہاں صرف کام کے لیے جاتی ہیں، کام کرکے واپس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آجاتی ہیں۔

میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے مستقل بنیادوں پر کراچی منتقل ہونے کا نہیں سوچا؟ جس پر صبا قمر نے ’استغفراللہ‘ کہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سندھ کا دارالحکومت پسند نہیں۔

اداکارہ کی جانب سے کراچی کو ناپسندیدہ شہر قرار دینے پر ان پر تنقید بھی کی گئی کہ وہ کراچی سے کماتی ہیں لیکن انہیں وہ شہر پسند نہیں۔

پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے رہائش کے حوالے سے اسلام آباد کو اچھا قرار دیا اور کہا تھا کہ انہیں اپارٹمنٹس کے بجائے کھلی جگہ پر رہنا زیادہ اچھا لگتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ کراچی انہیں پسند نہیں کیونکہ وہاں زیادہ تر اپارٹمنٹس ہیں۔

اداکارہ کا کراچی کے حوالے سے تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے سلسلے کے بعد مشی خان اور دیگر اداکارائیں بھی اس معاملے پر کود پڑیں۔

سوشل میدیا پر شدید تنقید کے بعد اب صبا قمر نے خود بھی اپنے بیان پر کی جانے والی تنقید پر مبہم جواب دے دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیان کا ذکر کیے بغیر کہا کہ بریکنگ نیوز کے علاوہ ان کے پاس اپنے جذبات اور اپنی رائے بھی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بریکنگ نیوز کی دوڑ سے دور اپنا کام مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

صبا قمر نے کراچی سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کا ذکر کیے بغیر اپنے حوالے سے چلنے والی بریکنگ نیوز پر اظہار حیرت بھی کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں بریکنگ نیوز پڑھ کر حیرانگی ہوئی لیکن خبروں کے برعکس وہ اپنا کام مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2026
کارٹون : 15 جنوری 2026