سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 اموات ہوئیں، محکمہ صحت

شائع October 30, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے دو اموات ہوئیں جبکہ ایک ہزار 558 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 558 مثبت آئے، صوبے بھر میں ڈینگی کی شرح 27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سے 758 اور حیدرآباد سے 800 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ دونوں اموات حیدرآباد کے سرکاری ہسپتال میں ہوئیں۔

سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں کل 36 اور حیدرآباد میں 18 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ صوبے بھر میں ڈینگی کے 2 ہزار 90 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، محکمہ صحت اور انڈس ہسپتال کے اعداد و شمار واضح فرق سامنے آیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی تھی، جس کے مطابق سال 2025 کے دوران ڈینگی کےکل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی تھی۔

تاہم، کراچی کے صرف انڈس ہسپتال میں ہی یکم اکتوبر سے 16 اکتوبر تک ڈینگی کے 2007 مریض رپورٹ ہوچکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026