تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں جانچنے کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔
یہ سیل ایف ڈی ای ہیڈکوارٹرز میں قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
ایف ڈی ای حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پالیسی) مانیٹرنگ سیل کے انچارج ہوں گے، جب کہ عمران جہانگیر بطور ڈائریکٹر مانیٹرنگ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور حافظ فرحان اکرم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعینات کیا گیا ہے۔
مانیٹرنگ سیل تعلیمی اداروں کی اکیڈمک، ایڈمنسٹریٹو اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لے گا اور اسکولوں کی انرولمنٹ، حاضری اور نتائج سے متعلق ڈیٹا جمع کرے گا۔
ترجمان کے مطابق تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کے پی آئیز تیار کیے جائیں گے اور اداروں کے فیلڈ وزٹس کے لیے باقاعدہ شیڈول مرتب کیا جائے گا۔
مانیٹرنگ سیل شواہد پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دے گا اور ڈیجیٹل ٹولز و ڈیش بورڈز کے ذریعے نیا مانیٹرنگ نظام متعارف کرائے گا، یہ سیل ماہانہ اور سہ ماہی رپورٹس ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای کو بھیجے گا۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مطابق تمام ڈائریکٹرز، اے ای اوز اور ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کو مانیٹرنگ سیل کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے اور مانیٹرنگ سیل فوری طور پر اپنا کام شروع کر دے گا۔












لائیو ٹی وی