• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ ’آف لائن‘ رہا، ای بینکنگ اور دیگر آن لائن خدمات متاثر

شائع November 1, 2025
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ سروسز 31 اکتوبر کو رات 12 بجے سے 24 گھنٹے تک معطل رہیں — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ سروسز 31 اکتوبر کو رات 12 بجے سے 24 گھنٹے تک معطل رہیں — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کے روز انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز معطل رہیں، جس کے باعث عوام اور مختلف اداروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام کے مطابق انٹرنیٹ، ڈیٹا اور موبائل سروسز کو کچھ کالعدم گروہوں کی جانب سے موصول خطرات کے پیشِ نظر معطل کیا گیا تھا، اس اقدام کے نتیجے میں ای بینکنگ اور نجی و سرکاری محکموں کی دیگر آن لائن خدمات بھی متاثر ہوئیں۔

وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات اسلام آباد کے سیکریٹری کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جاری کیے گئے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کوئٹہ ضلع میں 3G اور 4G سروسز کو بند کرنا ضروری ہے، کیونکہ وہاں خصوصی قانون، نظم و نسق کی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات پائے جاتے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کال، ڈیٹا، اور مکمل موبائل سروسز معطل رہیں گی۔

بیان کے مطابق یہ سروسز 31 اکتوبر 2025 کو رات 12 بجے سے 24 گھنٹے تک معطل رہیں گی۔

نوٹی فکیشن میں درج خطرات کے پیشِ نظر کوئٹہ میں سخت سیکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025