لاہور: خود کو ایف آئی اے افسر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے مال بٹورنے والے 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں خود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا افسران ظاہر کرکے شہریوں سے فراڈ کرنے والے منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی جانب سے کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے۔
ملزمان کو رخشندہ کمپلیکس علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
جنرل ہسپتال سے جیب کتروں کا گروہ پکڑا گیا
لاہور کے جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا جیب کتروں کا گروہ پولیس کی گرفت میں آگیا، کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گروہ کو گرفتار کیا۔
ملزمان ہسپتال آئے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے، فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اب تک ملزمان لاکھوں روپے، موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں، ملزمان کا چوری ڈکیتی کے مقدمات میں پہلے بھی ریکارڈ موجود ہے۔












لائیو ٹی وی