رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے، عبادات میں خلل کی وجہ سے اب رمضان ڈرامے نہیں بناتا، دانش نواز

شائع November 5, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں ڈرامے نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دانش نواز نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

دانش نواز نے کہا کہ فیروز خان اور دانش تیمور زیادہ تر غصے والے مرد کے کردار ادا کرتے ہیں اور ہدایت کار بھی اسی طرز کے کردار کے لیے پہلے انہی کے نام سوچتے ہیں کیونکہ ناظرین اور مداح انہیں اسی انداز میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں اداکار اس طرح کے کردار ادا کرنے میں ماہر ہیں اور لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں، اس لیے ایسے کرداروں کے لیے کسی اور کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دانش نواز نے بتایا کہ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے وقت وہ ڈراما سیریل ’سانول یار پیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

ان کے مطابق اس دوران جنگ کی وجہ سے سب کافی پریشان تھے، خاص طور پر درفشاں سلیم، جو لاہور میں رہتی ہیں، جہاں صورتحال کافی کشیدہ تھی، تاہم ہم سب نے اپنا کام جاری رکھا اور ڈرامے کی شوٹنگ کامیابی سے مکمل کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب رمضان کے مخصوص ڈرامے نہیں بناتے کیونکہ ان کے نزدیک رمضان خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس دوران عبادات پر توجہ دینا ضروری ہے۔

دانش نواز نے وضاحت دی کہ جب وہ ڈرامے بناتے تھے تو عبادات میں خلل آ جاتا تھا، اسی لیے انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کے دوران اپنے کام سے تھوڑی دوری اختیار کریں تاکہ وہ اس بابرکت مہینے میں بہتر طریقے سے عبادت کر سکیں۔

خیال رہے کہ انہوں نے مشہور رمضان ڈرامے ’ہم تم‘ اور ’چپکے چپکے‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2025
کارٹون : 13 نومبر 2025