سوست ڈرائی پورٹ سے اکتوبر میں ریکارڈ 1.88 ارب روپے کا ریونیو حاصل

شائع November 6, 2025
— فائل فوٹو: امتیاز علی تاج
— فائل فوٹو: امتیاز علی تاج

پاکستان کسٹمز نے اکتوبر کے دوران سوست ڈرائی پورٹ سے 1.88 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کیا، جو ڈرائی پورٹ کی تاریخ میں ماہانہ بنیاد پر سب سے بڑی وصولی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب پاس کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد ممکن ہوا۔

کسٹمز حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے تاجروں کے احتجاج کے باعث کئی ماہ تک معطل رہنے والی سرحدی تجارت اب مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔

تاجروں کی ہڑتال ستمبر کے آخری ہفتے میں اس وقت ختم ہوئی جب وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی اور گلگت بلتستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025