• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

شوبز شخصیات کی صحافی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے پر صبا قمر کی تعریفیں

شائع November 6, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبا قمر کی جانب سے صحافی نعیم حنیف کو جھوٹے دعوے کرنے پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھجوائے جانے پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دے دیا۔

صبا قمر نے دو روز قبل نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے انہیں ایک ہفتے میں معافی مانگنے اور ان کے خلاف کیے گئے پروگرام کو یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

صحافی نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر 2003 اور 2004 میں لاہور میں ایک مرد کی جانب سے دیے گئے گھر میں رہتی تھیں اور ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن بعد میں ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر کو کوئی بھی شخص کسی بھی شہر میں گھر دے دے تو وہ وہاں رہنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔

ان کے ایسے بیان کے بعد صبا قمر نے انہیں نوٹس بھجوایا تھا، جس پر اب شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا ہے۔

ڈرامے ’کیس نمبر 9‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے فیصل قریشی نے مزاحیہ انداز میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری صحافی کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بھائی آپ نے آج کل ہی کیوں صبا قمر کے لیے ایسا کہا؟ وہ آج کل بہت پریکٹس میں ہیں؟

ان کی اسٹوری پر صبا قمر نے رد عمل دیا اور لکھا کہ مذکورہ صحافی نے دعویٰ کیا کہ وہ کئی سال سے اداکارہ کو جانتے ہیں لیکن اگر وہ انہیں جانتے ہوتے تو ایسا نہ کرتے۔

صبا قمر نے فیصل قریشی کی اسٹوری پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ صحافی نے غلط وقت پر غلط خاتون کا انتخاب کیا لیکن اب وہ انہیں بتائیں گی کہ وہ کون اور کیا ہیں؟

اداکارہ نے لکھاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ نعیم حنیف کی صحافت ختم ہوجائے، ان سے ان کا صحافت کا لائسنس واپس لیا جائے، کیوں کہ انہوں نے غلط کام کیا۔

فیصل قریشی کی طرح اداکارہ عائشہ عمر اور در فشاں سلیم نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور انہیں بہادر قرار دیا۔

عائشہ عمر نے اپنی اسٹوری میں صبا قمر کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مستقبل کے لیے ایسے کاموں کے لیے طریقہ کار طے کیا، انہیں ان پر فخر ہے۔

در فشاں سلیم نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ صبا قمر نہ صرف اسکرین پر بہترین اداکاری کرتی ہیں بلکہ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہادر ہیں۔

صبا قمر نے دونوں اداکاراؤں کی تعریفوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ان کی جانب سے قدم اٹھانا ضروری تھا، کیوں کہ مذکورہ صحافی نے شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں کے خلاف بہت کچھ بولا، اس لیے ان کے خلاف ایکشن لینا لازمی تھا اور اب وہ نتائج کا سامنا کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025