• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

’تیرے بن‘ کا گانا بھارتی گانے کی کاپی نہیں، شانی ارشد کا دعویٰ

شائع November 6, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف موسیقار و گلوکار شانی ارشد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے تیار کیا گیا ’تیرے بن‘ ڈرامے کا گانا بھارتی گانے کا کاپی نہیں بلکہ ان کے گانے کی شہرت سے خوف زدہ ہوکر بھارتی میوزک کمپنیوں نے پروپیگنڈا شروع کیا۔

شانی ارشد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کا گانا بھارتی گانے کی کاپی نہیں بلکہ کسی ایک شخص کو ایسا لگا کہ ان کا گانا کاپی ہے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، پھر ان کی دیکھا دیکھی دوسرے لوگوں نے بھی یہی کہنا شروع کیا۔

ان کے مطابق ہم سب کو کیڑے نکالنے اور تنقید کرنے کا بڑا شوق رہتا ہے، اس لیے ان کے گانے پر کاپی کا الزام لگایا گیا لیکن درحقیقت دونوں گانے مختلف ہیں۔

گلوکار و موسیقار کا کہنا تھا کہ ان کے گانے کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا، وہاں گانے کے وائرل ہونے پر بھارتی میوزک کمپنیاں پریشان ہوئیں تو انہوں نے پروپیگنڈا شروع کیا۔

شانی ارشد نے کہا کہ ان کا گانا بھارت میں یوٹیوب سمیت دیگر میوزک اسٹریمنگ چینلز پر ٹرینڈنگ کرنے لگا تھا، جس کے بعد وہاں کی زی میوزک نے ان کے گانے پر کاپی کے الزام کا پروپیگنڈا کیا اور بھارت میں ان کے گانے کو چینلز سے ہٹوا دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی زی میوزک کمپنی نے ان کے گانے کو بعد ازاں اپنے یوٹیوب پر جاری بھی کیا اور انہیں کریڈٹ بھی دیا، اگر ان کا گانا کاپی ہوتا تو کمپنی ایسا نہ کرتی۔

@entertain.pk0

Shani Arshad clarifies Tere Bin OST wasn't copied or inspired by any Indian song. Zee Music's copyright claim was due to a misunderstanding. #terebin #ost #wahajali #yumnazaidi #harpalgeo

♬ original sound - Entertain PK

ان کے مطابق بھارتی کمپنیاں اور وہاں کے لوگ ان کے گانے کی کامیابی سے جل گئے تھے، جس وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

خیال رہے کہ شانی ارشد نے ’تیرے بن‘ کے او ایس ٹی کو دسمبر 2022 میں ریلیز کیا تھا، جسے یوٹیوب پر 20 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

’تیرے بن‘ ڈرامے کا گانا ریلیز کیے جانے کے بعد مداحوں نے گانے کو بولی وڈ فلم ’شادی میں ضرور آنا‘ کے گانے ’میرا انتقام دیکھے گی‘ کی کاپی قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025