کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر ننھے مہمان کی آمد
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی، دونوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کر دی۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مشترکہ پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 7 نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پوسٹ میں دونوں نے لکھا کہ بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان کے اس اعلان کے بعد انسٹاگرام پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے مبارکباد اور ننھے مہمان کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
واضح رہے کہ 42 سالہ کترینہ کیف اور 37 سالہ وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔
شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے والدین بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جو رواں سال کے آغاز میں مزید زور پکڑ گئیں۔
بعد ازاں 15 ستمبر 2025 کو کترینہ اور وکی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور ان کے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔












لائیو ٹی وی