وفاقی وزرا نے اسلام آباد پولیس کی کشمیری شہریوں کیخلاف کارروائیوں کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
وفاقی وزرا نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کشمیری شہریوں کےخلاف کارروائیوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی معمول کی چیکنگ کو کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں کا نام دے کر سوشل میڈیا پر پروپپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
نوجوان ایسی بے بنیاد خبروں کو بغیر تصدیق آگے نہ بڑھائیں، وفاقی وزیر نےکہا کہ ان جھوٹی پوسٹوں کا مقصد حکومت اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ذمہ دار ادارہ ہے، جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیاجا رہا ہے، معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر زندہ ہوا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف نفرت انگزیز ایجنڈا پیش کیا جا رہا ہے، دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کی فنڈنگ کررہا ہے، اِن عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کو ہضم نہیں ہو رہی، آزاد کشمیر کے شہریوں سے ناروا سلوک کا الزام لگایا جا رہا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کے لیے ہمارے جذبات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،طارق فضل چوہدری کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہمارے جذبات ڈھکے چھپے ہیں،طارق فضل چوہدری اسلام آباد پولیس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہاہے،طارق فضل چوہدری آزاد کشمیر کے شہریوں سے ناروا سلوک کاالزام لگایاجارہاہے،طارق فضل چوہدری معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کو ہضم نہیں ہورہی،طارق فضل چوہدری پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے،طارق فضل چوہدری دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کی فنڈنگ کررہا ہے،طارق فضل چوہدری سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف نفرت انگزیز ایجنڈا پیش کیاجارہاہے،طارق فضل چوہدری کشمیر پاکستان کی شہ ر گ ہے،طارق فضل چوہدری معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر زندہ ہوا،طارق فضل چوہدری
اسلام آباد پولیس ذمہ دار ادارہ ہے،طارق فضل چوہدری












لائیو ٹی وی