• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

ہرش وردھن رانے سے مشابہت نہیں، میں اوریجنل ہوں، دانش تیمور

شائع November 8, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار دانش تیمور نے خود کو بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے سے مشابہ قرار دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شکل کسی سے نہیں ملتی، وہ اپنے جیسے اور اوریجنل ہیں۔

دانش تیمور کی جانب سے حال ہی میں ایک ایونٹ میں مداحوں سے بات چیت کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں اداکار کو مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں پنڈال میں موجود ایک خاتون مداح نے انہیں کہا کہ ان کی شکل بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے سے ملتی ہے، جس پر دانش تیمور کچھ پریشان ہوگئے۔

اداکار کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سوال کرنے والی خاتون نے واضح کیا کہ ہرش وردھن رانے جو فلم ’ایک دیوانے کی دیوانیات‘ میں ہیں، ان سے آپ کا چہرہ ملتا ہے۔

مداح کی بات پر دانش تیمور نے جواب دینے کے بجائے سوال کیا کہ کیا ان کی شکل ہرش وردھن رانے سے ملتی ہے؟

دانش تیمور کے سوال پر وہاں موجود دوسری خواتین نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ نہیں آپ کی شکل بھارتی اداکار سے نہیں ملتی۔

اداکار اور مداحوں کے درمیان بات چیت کے دوران ہی سوال کرنے والی خاتون دانش تیمور کو بتاتی ہیں کہ دراصل آپ ہرش وردھن رانے سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

دانش تیمور نے کہا کہ ان کی شکل کسی سے نہیں ملتی، وہ اپنے ہم شکل اور اوریجنل ہیں۔

اداکار کی بات پر پنڈال میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کے جواب کی داد دی اور اداکار اسٹیج پر واپس چلے گئے۔

ماضی میں بھی دانش تیمور کو ہرش وردھن رانے کا ہم شکل قرار دیا جاتا رہا ہے اور شائقین کے مطابق دونوں جڑواں بھائی لگتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026