• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹس الیکٹرانک طریقے سے جمع کرانا لازمی قرار

شائع November 11, 2025
اقدام کا مقصد شفافیت میں اضافہ، ٹیکس کے ضوابط کی بہتر پاسداری اور ٹیکس فائلنگ کے عمل کو آسان بنانا ہے — فائل فوٹو: ایکس
اقدام کا مقصد شفافیت میں اضافہ، ٹیکس کے ضوابط کی بہتر پاسداری اور ٹیکس فائلنگ کے عمل کو آسان بنانا ہے — فائل فوٹو: ایکس

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مینول انکم ٹیکس ریٹرن ختم کر دیے ہیں اور تمام افراد کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹس الیکٹرانک طریقے سے جمع کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت ایس آر او 2107 آف 2025 کے ذریعے پیر کے روز جاری کی گئی۔ ایف بی آر نے اس ترمیم کا مسودہ گزشتہ ہفتے اسٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کے لیے جاری کیا تھا تاکہ حتمی منظوری سے پہلے ان کی تجاویز حاصل کی جا سکیں۔

یہ ترمیم انکم ٹیکس رولز 2002 کے رول 73 کے تحت متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ایک نیا ذیلی قاعدہ (2DD) شامل کیا گیا ہے جو افراد کو پابند کرتا ہے کہ وہ اپنے ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹس صرف اور صرف الیکٹرانک ذرائع سے جمع کرائیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اب مینول فائلنگ قبول نہیں کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد شفافیت میں اضافہ، ٹیکس کے ضوابط کی بہتر پاسداری اور پورے ملک میں ٹیکس فائلنگ کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025