• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

کراچی: سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

شائع November 11, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کی ایک قانونی شق ہے، جو ضلعی انتظامیہ کو کسی مخصوص علاقے میں محدود مدت کے لیے 4 یا زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے 12 اکتوبر کو صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی تاکہ عوامی امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

آج جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے، اس کا اطلاق 12 نومبر (بدھ) سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ محکمہ کے 12 اکتوبر والے نوٹی فکیشن کے تسلسل میں ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 (6) کے تحت عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025