• KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C
  • KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت

شائع November 11, 2025 اپ ڈیٹ November 11, 2025 10:43pm
فوٹو: پی ٹی وی، ایکس
فوٹو: پی ٹی وی، ایکس

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت اور ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔

دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء سید محسن رضا نقوی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ، خالد حسین مگسی اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026