• KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حکومت بلوچستان کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم

شائع November 12, 2025
ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہوں گے، جن کا شیڈول 3 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہوں گے، جن کا شیڈول 3 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔ — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومت بلوچستان کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو خط ارسال کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے، انتخابی کارروائیوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کوئٹہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 3 نومبر کو جاری کیا تھا۔

انتخابات کا شیدول

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرا سکیں گے، جب کہ ابتدائی فہرست 18 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں (نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے) کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک الیکشن ٹریبونل میں دائر کی جا سکیں گی، جو 3 دسمبر تک ان اپیلوں پر فیصلے کرے گا۔

امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو جاری ہوگی، جب کہ حتمی فہرست اور کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 5 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے، اور پولنگ 28 دسمبر (اتوار) کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، سرکاری نتائج 31 دسمبر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوئٹہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025