• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

کراچی: بس کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، ایک جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی

شائع November 13, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ہولناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے مسافر کوچ کو آگ لگا دی۔

تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد علی نیازی نے ڈان کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 شہری ویٹا چورنگی کے قریب جا رہے تھے کہ اچانک مسافر بس نے انہیں ٹکر ما دی۔

جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے اور انہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 40 سالہ منظور رحیم کے جانبر نہ ہونے کی تصدیق کی۔

ایس ایچ او کے مطابق غفلت برتنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ مشتعل افراد نے کوچ کو آگ لگا دی، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سڑک پر رش تھا۔

ایک ٹریفک پولیس افسر کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025