• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

مچھ میں پائپ لائن پھٹنے سے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل

شائع November 16, 2025
ایس ایس جی سی کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ —فائل فوٹو: ڈان
ایس ایس جی سی کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ —فائل فوٹو: ڈان

مچھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ایک ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی دیگر اضلاع میں گیس کی فراہمی وقت معطل ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس جی سی کے ترجمان سلمان احمد صدیقی نے بتایا کہ تقریباً صبح 5 بجے 18 انچ قطر کی کیو پی سی ای پی پائپ لائن پھٹ گئی تھی، جس کے باعث صوبے کے متعدد اضلاع میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔

گیس کی بندش سے پشین، کچلاک، زیارت، بوستان، ہرمزئی، مستونگ، قلات، منگوچر، کڈ کوچہ اور آس پاس کے علاقے متاثر ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ عبوری انتظام کے طور پر محدود سطح پر گیس کی فراہمی برقرار رکھی جا رہی ہے، کمپنی کی 12 انچ قطر کی کیو پی ایل لائن کے ذریعے کوئٹہ کے کچھ مضافاتی علاقوں(ناواں کلی، ہنہ، سرا گھُرگئی، پشتون آباد اور ایسٹرن بائی پاس) کو کم پریشر پر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس جی سی کی تکنیکی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کر دیا گیا ہے اور پائپ لائن کی مرمت کے لیے کام جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مرمت کا کام کب تک مکمل ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کو صورتِ حال سے مسلسل آگاہ کرتی رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025