• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

مسلمان سے شادی کرنے والی خاتون سکھ یاتری کو واپس بھارت بھیجے جانے کا امکان

شائع November 16, 2025
سربجیت کور (مسلم نام نور) اور شوہر لاپتا ہیں، پولیس دونوں کو تلاش کر رہی ہے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی
سربجیت کور (مسلم نام نور) اور شوہر لاپتا ہیں، پولیس دونوں کو تلاش کر رہی ہے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

گرو نانک کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آکر مسلمان شخص سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون سکھ یاتری سربجیت کور کو ویزا ختم ہونے کے باعث ممکنہ طور پر واپس بھارت بھیجا جاسکتا ہے تاکہ وہ ’اسپائوس ویزا‘ پر واپس آسکیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور ان 2 ہزار سکھ یاتریوں میں شامل تھیں، جو اس ماہ کے آغاز میں بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور داخل ہوئے تھے تاکہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات میں گردوارہ جنمستھان، ننکانہ صاحب میں شرکت کر سکیں۔

13 نومبر کو آنے والے بھارتی سکھ یاتری اپنے ملک واپس روانہ ہو گئے تھے، لیکن سربجیت کور لاپتا ہو گئی تھی، بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے 4 نومبر کو اپنے آنے کے ایک دن بعد، شیخوپورہ کے ناصر حسین سے شادی کر لی تھی، جب یاتری اسی دن ننکانہ صاحب گئے تو کور نے اجتماع میں شرکت نہیں کی اور ناصر حسین کے ساتھ شیخوپورہ پہنچ گئیں۔

شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، بلال ظفر نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ سربجیت کور نے ایک مسلمان شخص سے شادی کر لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں لوگ لاپتا ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ امکان نہیں ہے کہ یہ جوڑا کسی خفیہ ایجنسی کی تحویل میں ہے۔

مس کور کا نکاح سے پہلے مسلم نام ’نور‘ رکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ ناصر حسین کو گزشتہ نو سال سے سوشل میڈیا کے ذریعے جانتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں طلاق یافتہ ہوں اور ناصر حسین سے شادی کرنا چاہتی تھی، اس لیے میں یہاں اس مقصد کے لیے آئی تھی۔

مجسٹریٹ محمد خالد محمود وڑائچ کی عدالت میں سربجیت کور نے انکشاف کیا کہ انہیں اغوا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی خوشی سے ناصر حسین سے شادی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت سے کچھ بھی نہیں لائیں، کور نے الزام لگایا کہ شادی کے بعد کچھ افراد ان کے شوہر کے گھر داخل ہوئے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے ہمیں جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔

سربجیت کور نے پاکستان حکومت سے درخواست کی کہ انہیں اور ان کے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ شیروانی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی اپنی پالیسی کے مطابق کسی بھی اکیلی عورت کو یاترا کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں تھی، اور سربجیت کور نے اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

اہلکار نے کہا کہ سربجیت کور یہاں اکیلی آئی تھیں، بھارتی حکام کو یہ تحقیق کرنی چاہیے کہ انہیں اکیلے پاکستان آنے کی اجازت کیوں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے حکام یاتریوں کی نقل و حرکت محدود نہیں کرنا چاہتے اور مس کور کے پاکستان میں سلپ ہونے کی ذمہ داری بھارتی گردوارہ ایپیکس باڈی پر ہے۔

اہلکار نے کہا کہ کور کو ممکنہ طور پر بھارت واپس بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بعد میں ’اسپاؤس ویزا‘ پر دوبارہ یہاں آنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025