• KHI: Clear 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Clear 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن چیلنج

شائع November 18, 2025
درخواست دائر کرنیوالے وکلا کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کا تازہ قدم حکومت کی یقین دہانیوں اور قانونی عمل سے متصادم ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
درخواست دائر کرنیوالے وکلا کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کا تازہ قدم حکومت کی یقین دہانیوں اور قانونی عمل سے متصادم ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے گزشتہ ماہ عائد کی جانے والی پابندی کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست جمع کرا دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی نے وزارتِ داخلہ کے 24 اکتوبر کے اُس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے، جس کے تحت پنجاب حکومت کی سفارش کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے ایک روز بعد جماعت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کی شیڈول ون میں شامل کیا گیا تھا۔

چونکہ قانون کے مطابق جماعت کو 30 دن کے اندر وزارتِ داخلہ اور قانون کے افسران پر مشتمل نظرثانی کمیٹی میں اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے، اس لیے ٹی ایل پی نے مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے ہی اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس آر او نمبر 2011(I)/2025 بغیر اس بات پر مناسب غور کیے جاری کیا گیا کہ پہلے کون سے انتظامی اور قانونی اقدامات کیے جا چکے تھے۔

درخواست کے ساتھ منسلک دستاویزات میں 2021 کا کالعدم قرار دینے کا نوٹی فکیشن، الیکشن کمیشن کی جانب سے جماعت کی بطور سیاسی اکائی بحالی، بعد ازاں کالعدم فہرست سے ٹی ایل پی کو نکالنے کا نوٹی فکیشن، اور جماعت و وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والا معاہدہ شامل ہیں۔

درخواست دائر کرنے والے وکلا برہان معظم ملک اور سجاد اکبر عباسی کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کا تازہ اقدام حکومت کی پہلے سے کرائی گئی یقین دہانیوں اور قانونی عمل سے متصادم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وزارتِ داخلہ درخواست اور ساتھ منسلک ریکارڈ کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی کہ اکتوبر کے نوٹی فکیشن کو برقرار رکھا جائے، اس میں ترمیم کی جائے یا اسے واپس لیا جائے، اگر درخواست مسترد کر دی گئی تو ٹی ایل پی کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025