• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

ملتان سلطانز کا پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط، اہم مطالبہ کردیا

شائع November 18, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط تحریر کردیا جس میں ویلیوایشن رپورٹ اور آفرلیٹرکا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو لکھے گئے نئے خط میں ویلیوایشن رپورٹ اور آفرلیٹرکا مطالبہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی جانب سے لکھے گئے خط میں پی ایس ایل انتظامیہ سے نیا آفر لیٹر نہ دیے جانے پر وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیموں کا پرانا معاہدہ 31 دسمبر تک قابل عمل ہے، تاہم اب تک پی ایس ایل مینجمنٹ نے نہ ملتان سلطانز کا معاہدہ معطل کیا اور نہ ہی منسوخ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے نان کمپلائنس کی وجہ سے ملتان سلطانز کو نیا معاہدہ نہیں بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا جسے علی ترین نے پھاڑ دیا تھا جب کہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین پی ایس ایل انتظامیہ کیخلاف بیان بازی کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بقیہ 5 فرنچائزز (کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز) کو کنٹریکٹ آفر کیے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے تمام فرنچائزز کو طے شدہ ویلیو کے مطابق 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر کیے گئے اور انہیں کنٹریکٹ سائن کرنے کیلئے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

تاہم، ملتان سلطانز کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف ہوا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ ملتان سلطانز کمپلائنس پالیسی پر پورا نہیں اتری جب کہ ملتان سلطانز مینجمنٹ کو پی ایس ایل ویلیوایشن رپورٹ بھی نہیں بھیجی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025