• KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.3°C
  • ISB: Sunny 22.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.3°C
  • ISB: Sunny 22.5°C

تابش ہاشمی کا بچپن میں کیا نام رکھا گیا تھا؟ میزبان نے دلچسپ انکشاف کردیا

شائع November 19, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اسٹینڈ اٰپ کامیڈین و ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے اپنے بچپن کے نام کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کردیا۔

تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں ہدایت کار و اداکار احتشام الدین کو مدعو کیا، جہاں دونوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران احتشام الدین نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے اور وہاں عموماً لوگوں کے دو نام ہوتے ہیں، ایک گھر کے اندر استعمال ہونے والا اور دوسرا باہر کے لیے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد دکن میں لوگوں کا ایک دستاویزی نام ہوتا ہے اور ایک گھر کا، چنانچہ انہیں گھر میں اطہر پاشا کہا جاتا ہے، جب کہ باہر ان کا نام احتشام الدین ہے۔

احتشام الدین کی بات سن کر تابش ہاشمی نے بھی انکشاف کیا کہ ان کے والد اور تایا کے بھی دو نام تھے اور خود ان کے بھی دو نام ہیں۔

میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ پروگرام میں اپنا دوسرا نام بتانے والے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ اسے کوئی آگے نہ بتائے۔

تابش ہاشمی نے بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ پر نام تابش احمد ہاشمی ہے اور گھر میں بھی انہیں اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ان کا ایک اور نام بھی رکھا گیا تھا، جو فخر السلام ہاشمی تھا، لیکن بعد میں گھر والوں نے سوچا کہ نہ تو اسلام کو اس پر فخر ہو نہ ہے نہ ہمیں، اس لیے انہوں نے یہ نام تبدیل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 فروری 2026
کارٹون : 15 فروری 2026