• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

افغان طالبان بھارت سے سرمایہ کاری کے خواہاں

شائع November 20, 2025
— فوٹو: بھارتی وزارت خارجہ، ایکس
— فوٹو: بھارتی وزارت خارجہ، ایکس

افغان طالبان کے وزیرِ تجارت نور الدین عزیزی بدھ کو اپنے پہلے دورہ بھارت پر نئی دہلی پہنچے، جس کا مقصد زیادہ سرمایہ کاری اور سامان کی درآمد حاصل کرنا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کابل کے پاکستان کے ساتھ بگڑتے تعلقات کے پس منظر میں باہمی روابط بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت نے طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی سطح پر لے جاتے ہوئے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا، جو 2021 میں امریکی و نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بند کر دیا گیا تھا، نئی دہلی ملک میں اپنا امدادی پروگرام بھی تیز کر رہا ہے، کیونکہ وہ اثر و رسوخ کے لیے چین سے مسابقت کر رہا ہے۔

افغانستان کی وزارتِ تجارت کے مطابق وزیر الحاج نورالدین عزیزی اپنے بھارتی ہم منصب، وزیرِ خارجہ، اور تاجروں و سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ان ملاقاتوں کا محور اقتصادی تعاون کو وسعت دینا، تجارتی تعلقات کو آسان بنانا، مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا، اور علاقائی ٹرانزٹ روٹس میں افغانستان کے کردار کو مضبوط بنانا ہوگا‘۔

زمینی طور پر محصور افغانستان نے گزشتہ ماہ پڑوسی ممالک کے درمیان سرحد پار دہشت گردی کے تنازع پر مسلح جھڑپوں کے بعدپاکستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کے بعد غلّہ، ادویات اور صنعتی سامان تک رسائی تلاش کرنی شروع کر دی ہے۔

وزارتِ تجارت نے روئٹرز کو بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ میں ایران کے ذریعے افغانستان کی تجارت 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستان کے ساتھ ہونے والی 1.1 ارب ڈالر کی تجارت سے کہیں زیادہ ہے ۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر نورالدین عزیزی کے دہلی پہنچنے کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانا اس دورے کا بنیادی مرکز ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025