• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.7°C

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

شائع November 21, 2025
— فائل فوٹو : ڈان
— فائل فوٹو : ڈان

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 3.53 فیصد ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر میں دیکھا گیا جو 57.03 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی طرح، لہسن اور چینی کی قیمتوں میں بالترتیب 2.6 ایک اور 2.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کیلے اور چائے کی قیمتیں بھی بالترتیب 0.72 اور 0.59 فیصد بڑھیں۔

اسی دوران ، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جس سے صارفین کی جیب پر اضافی دباؤ پڑا ہے۔

دوسری جانب، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 اشی کی قیمتیں کم ہوئیں اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پیاز کی قیمت میں 12.38 فیصد اور چکن کی قیمت میں 8.08 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جب کہ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2026
کارٹون : 5 فروری 2026