• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج ہلاک

شائع November 21, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20-21 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لکی مروت ڈسٹرکٹ کے عمومی علاقے پہاڑخیل میں مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔

ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں پر قاتلانہ حملوں سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے فیڈرل ایپیکس کمیٹی کے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن ’عزم استحکام‘ کے تحت جاری انسدادِ دہشتگردی مہم کو بھرپور رفتار سے جاری رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025