• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

شائع November 26, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ بدھ کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے ہو گئی، جو ایک دن پہلے 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے تھی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 808 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 911 روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 43 ہزار 103 روپے تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 142 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 165 ڈالر ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، فی تولہ چاندی 60 روپے اضافے سے 5 ہزار 482 روپے تک پہنچ گئی، جو ایک دن پہلے 5 ہزار 422 روپے تھی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے بڑھ کر 4 ہزار 699 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 4 ہزار 648 روپے تھی، عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 52.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025