• KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C
  • KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C

پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری

شائع November 26, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، محکمہ قانون پنجاب نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔

گورنر پنجاب کی منظوری سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، رکشوں اور چنگچی کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

آرڈیننس کے مطابق اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی سے کم کی گاڑیوں کو 5 ہزار روپے، اور 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح ٹریلر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

محکمہ قانون کے مطابق دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026