کاغان کے بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر تباہ

شائع November 27, 2025 اپ ڈیٹ November 27, 2025 01:30pm
— اسکرین گریب: ڈان نیوز
— اسکرین گریب: ڈان نیوز

مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کاغان بازار میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور مقامی لوگوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026