• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

وفاقی وزیرداخلہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

شائع November 27, 2025
— فوٹو: محسن نقوی / ایکس
— فوٹو: محسن نقوی / ایکس

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی بحرین کے وزیرداخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد اور محفوظ مستقبل کے لیے شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کی جانب سے گرمجوش میزبانی پر دلی شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی و استحکام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026