• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد مارے گئے

شائع November 27, 2025
— فائل فوٹو / اے ایف پی
— فائل فوٹو / اے ایف پی

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈی آئی خان) میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، اس دوران فورسز اور فتنۃ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،
ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025