• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

بیوی کی خودمختاری شوہروں کی انا کو چوٹ پہنچاتی ہے، مریحہ صفدر

شائع November 28, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر نے کہا ہے کہ گھریلو رشتوں میں اکثر مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب شوہر اپنی بیوی کی خودمختاری کو قبول نہیں کر پاتے اور ان کی انا اس سے متاثر ہوتی ہے۔

مریحہ صفدر نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی، شادی اور رشتوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیسہ کسی بھی انسان کی زندگی میں بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محبت کی خاطر شادی کی تھی، تاہم ان کے سابق شوہر ان کے مقابلے میں کم کماتے تھے اور جب شوہر بیوی سے کم کماتے ہوں تو وہ عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں، جس کے نتیجے میں رشتوں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق ایسی صورت میں بعض شوہروں میں یہ انا بھی آجاتی ہے کہ بیوی اتنی خودمختار کیوں ہے اور انہیں محسوس ہونے لگتا ہے کہ شاید بیوی کو ان کی ضرورت نہیں رہی۔

مریحہ صفدر کے مطابق وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتی ہیں کہ مردوں کو اپنی بیویوں کی تمام ذمہ داریاں اٹھانی چاہئیں، جن میں ان کے تمام اخراجات کی ادائیگی بھی شامل ہے، جب کہ بیویوں کو گھر سنبھالنا چاہیے اور اپنی ہر خواہش کا اظہار شوہر سے کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی خواہشات پوری کرنے یا اس کے تمام اخراجات اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو ایسی صورت میں بیوی کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے خود کمانا چاہیے۔

واضح رہے کہ مریحہ صفدر نے 2022 میں ترک پائلٹ انسٹرکٹر الاس گوکسیک سے شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025