• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

شائع December 1, 2025
اے ٹی سی کے جج امجد شاہ نے علیمہ کی بینک اکاؤنٹس بحالی کی درخواست پر دلائل سنے۔ —فوٹو: شوکت خانم میموریل ٹرسٹ/ایکس
اے ٹی سی کے جج امجد شاہ نے علیمہ کی بینک اکاؤنٹس بحالی کی درخواست پر دلائل سنے۔ —فوٹو: شوکت خانم میموریل ٹرسٹ/ایکس

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پیر کے روز شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (ایس کے ایم ٹی) اور میانوالی کی نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔

جج امجد حسین شاہ نے یہ ہدایات گزشتہ سال 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں دیں، جس میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

ایس کے ایم ٹی، جو پاکستان کے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت قائم ایک فلاحی تنظیم ہے، اور نمل یونیورسٹی دونوں عمران خان نے قائم کی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق، دونوں اداروں کے بینک اکاؤنٹس علیمہ خان کے خلاف اسی کیس میں جاری کیے گئے گرفتاری وارنٹ کے بعد غلطی سے منجمد کر دیے گئے تھے۔

علیمہ کی جانب سے متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹِ گرفتاری کئی مرتبہ جاری کیے گئے تھے، عدالت 24 اکتوبر کی سماعت کے دوران ان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور ان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دے چکی تھی۔

آج کی سماعت میں، جج امجد شاہ نے علیمہ کی بینک اکاؤنٹس بحالی کی درخواست پر دلائل سنے، ایس کے ایم ٹی کے نمائندے بھی پیش ہوئے اور بینک اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں دلائل دیے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ نے وضاحت کی کہ استغاثہ نے کبھی بھی( زبانی اور تحریری طور پر) ایس کے ایم ٹی یا نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست نہیں کی تھی۔

انہوں نے یہ نشاندہی بھی کی کہ عدالت کی جانب سے متعلقہ حکام کو دونوں اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کوئی مخصوص حکم بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025