• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

جو کچھ عامر لیاقت کے ساتھ ہوا، وقار ذکا کے ساتھ ویسا نہیں ہونا چاہیے، یاسر حسین

شائع December 1, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین نے کہا کہ جو کچھ عامر لیاقت کے ساتھ ہوا، وہ وقار ذکا کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، مشہور شخصیات کی قدر اور تعریف ان کی زندگی میں کرنی چاہیے تاکہ غلط فہمیاں اور ناپسندیدہ حالات دوبارہ نہ دہرائے جائیں۔

یاسر حسین نے حال ہی میں اے آر وائے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے تجربات اور معروف شخصیات کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں یہ پیشکش کی گئی تھی کہ کیا وہ وقار ذکا بننا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔

ان کے مطابق ہر انسان کی اپنی ایک الگ خاصیت اور شخصیت ہوتی ہے اور کوئی شخص چاہ کر کسی اور انسان جیسا نہیں بن سکتا۔

یاسر حسین نے کہا کہ ہمیں وقار ذکا کی قدر اور تعریف ان کی زندگی میں کرنی چاہیے، جیسا کہ ہم نے عامر لیاقت کے ساتھ کیا، ویسا ان کے ساتھ نہیں کرنا چاہیے۔

ان کے مطابق وقار ذکا کا مشہور شو ”لونگ آن دی ایج“ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھا گیا اور آج بھی وہ اسی شو کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اس لیے ہمیں مشہور شخصیات کی تعریف وقت پر کرنی چاہیے تاکہ غلط فہمیاں اور ناپسندیدہ حالات دوبارہ نہ دہرائے جائیں۔

انہوں نے عامر لیاقت کے حوالے سے کہا کہ ان کا اصل قصور یہ تھا کہ ان کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی تھی، جب کہ باقی لوگوں کی ویڈیوز منظر عام پر نہیں آتیں یا ریکارڈ نہیں ہوتیں، جس کے باعث لوگوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا اور جب وہ اس دنیا سے چلے گئے تو ان کی تعریف کی گئی۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025