• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

پہلے ہی کہا تھا شرافت سے نہیں چلیں گے تو گورنرراج لگ سکتا ہے، فیصل واڈا

شائع December 1, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اسکرین گریب
— فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اسکرین گریب

سینیٹر فیصل واوڈا نے واضح کیا ہےکہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ شرافت سے نہیں چلیں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے اور ہماری کوشش ہونی چاہیے خیبرپختونخوا حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو گورنر راج کا آپشن ہوجائے گا۔

مزید کہا ’میں نے پہلے ہی واضح کردیا تھا اگر یہ شرافت سے نہیں چلیں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے‘۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا ’فیصل کریم کنڈی کی جگہ نیا گورنر کون ہوسکتا ہے‘؟

جس پر سینیٹر فیصل واڈا نے جواب دیا کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا کے نام پر اتفاق رائے کا کوئی مسئلہ ہوا تو سیاسی بندہ کے نام کرہ نہیں نکل سکتا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف موجود ہے، کمانڈ موجود ہے، نوٹیفیکیشن آج ہو جائے یا کل ہو جائے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید کہا کہ ہو سکتا نوٹیفیکیشن کی بجائے تقریب ہو جائے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسمبلی میں آنا آپ کو بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ٹھوک بجا کر کھڑے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025