• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

مکمل دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو سفر سے نہیں روکا جارہا، محسن نقوی

شائع December 2, 2025
— اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز آفیشل ایکس
— اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز آفیشل ایکس

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسے مسافروں کو جن کے پاس مکمل دستاویزات ہوں، سفر سے نہیں روکا جا رہا۔

سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو لاہور ایئرپورٹ کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی مسافر جس کے پاس مکمل سفری دستاویزات ہیں، اسے سفر سے نہیں روکا جا رہا اور نہ ہی روکا جائے گا‘۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’نامکمل یا جعلی دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو یقیناً سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔

محسن نقوی کی یقین دہانی اور انتباہ حالیہ رپورٹس کے بعد آئے ہیں، جن میں بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹس پر بلاجواز آف لوڈ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، ان رپورٹس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وضاحت کی تھی کہ صرف وہ مسافر جن کے پاس مکمل اور درست دستاویزات نہیں ہیں، انہیں سفر سے روکا جا رہا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے بھی اسی نوعیت کے بیانات دیے ہیں کہ صرف انہی مسافروں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن کے پاس اصلی اور مکمل دستاویزات نہیں ہیں۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق دورہ لاہور ایئرپورٹ کے دوران یہی بات دہرائی کہ ’ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘۔

سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ وزیرِ داخلہ نے امیگریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے سفری ریکارڈز کو ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے منسلک کرنے کے نظام کا معائنہ کیا۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق، انہوں نے فاسٹ ٹریک سسٹم پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر علی ضیا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو پر سراہا۔

مزید برآں، انہوں نے بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور مسافروں سے پوچھا کہ امیگریشن کا عمل کتنا وقت لیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مسافروں نے امیگریشن کے عمل سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عمل صرف دو منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔

حال ہی میں کئی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس میں مسافروں کو ایئرپورٹس پر اتار دیا گیا، باوجود اس کے کہ ان کے پاس درست سفری دستاویزات تھیں، یہ اقدامات گزشتہ سال کے یونان میں کشتی سانحے کے بعد غیر قانونی تارکینِ وطن کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد کیے گئے تھے، جس میں کئی پاکستانی جان بحق ہوئے تھے۔

گزشتہ روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں محسن نقوی نے کہا کہ پورے ملک میں روزانہ صرف 50 سے 70 افراد کو اتارا جا رہا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے دوبارہ واضح کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کچھ غفلت ہو سکتی ہے، لیکن وہ مسافر جن کے پاس تمام ضروری دستاویزات ہیں، انہیں بیرونِ ملک جانے سے نہیں روکا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوگس دستاویزات رکھنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی ضروری ہے کیونکہ ہم اپنے پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025