پی سی بی نے انڈر19 ایشیاکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ فاران یوسف کو آئندہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق 50 اوورز پر مشتمل 8 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔
پاکستان کو گروپ ‘اے’ میں رکھا گیا ہے جہاں اُس کے ساتھ بھارت کے علاوہ کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری شامل ہیں، جب کہ گروپ ‘بی’ میں افغانستان، بنگلہ دیش کے علاوہ کوالیفائر 2 اور سری لنکا شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق 8 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پاکستان انڈر 19 ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع فراہم کرے گا، جو 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا۔”
گزشتہ ایڈیشن میں پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں بنگلہ دیش نے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔
پاکستان اپنا افتتاحی میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف دی سیونز اسٹیڈیم دبئی میں کھیلے گا جب کہ دوسرا گروپ میچ 14 دسمبر کو آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں بھارت کے خلاف ہوگا۔
آخری گروپ میچ 16 دسمبر کو اسی مقام پر کوالیفائر ون کے خلاف شیڈول ہے جب کہ سیمی فائنلز تین دن بعد منعقد ہوں گے اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
قومی اسکواڈ:
فاران یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس اسکواڈ کا حصہ ہیں۔












لائیو ٹی وی