• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 منظور

شائع December 2, 2025
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 منظور کرلیا گیا، 160ارکان نے بل کی حمایت اور79نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی تحفظ کا ترمیمی بل پیش کیا گیا۔

بل پر رائے شماری کے دوران ایوان میں اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ اقلیتوں کے تحفظ کا بل ہے ، قیدی نمبر 804 کو کچھ نہیں ہوگا۔

رائے شماری کے دوران بل کی مخالفت میں زیادہ بلند آواز آنے پر گنتی کروانا پڑی، اس دوران 160 ارکان نے بل کی حمایت اور 79 نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی۔

بعد ازاں، پارلیمنٹ نے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 منظور کرلیا، مشترکہ اجلاس کے صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان سے بل کی منظوری لی۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے مطالبے پر قانونی مسودے کی شق 35 ختم کردی، کمیشن کے پاس ازخود نوٹس لینے یا سزا و جزا کا اختیار نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025