• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل ہزارہ نے جیت لیا

شائع December 2, 2025
— فوٹو: پشاور زلمی
— فوٹو: پشاور زلمی

زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل ہزارہ نے جیت لیا، فائنل میں ہزارہ نے پشاور آل اسٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کا یو فون ، یو این ویمن اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے اشتراک سے زلمی ویمن لیگ سیزن ٹو پشاورمیں انعقاد کیا گیا۔

زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ون کی شاندار کامیابی کے بعد سیزن ٹو کا اختتام ہزارہ کی شاندار جیت سے ہوا۔

حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 59 رنز بنائے جس کے جواب میں ہزارہ نے مطلوبہ ہدف آسانی سے 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

ہزارہ کی طرف سے ماہ نور قیوم نے 28 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فائنل کے موقع پر زلمی سپر اسٹار محمد حارث ، پاکستان ٹیسٹ اسٹار ساجد خان ، ڈپٹی کنٹری ریپرزنٹیٹو یو این ویمن پاکستان جیکی کیتونتی, یو این ایف پی اے ڈاکٹر ڈاکٹر لوئے شبانہ، سیکرٹری اسپورٹس تاشفین، سیکرٹری ایجوکیشن کامران آفریدی ،پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس لائق موجود تھے۔

اس سے قبل، کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ہزارہ ڈیفوڈلز نے پشاور تھنڈر بولٹس کو 23 رنز سے ہرایا تھا، ہزارہ نے پہلے کھیلتے بغیر بغیر کسی نقصان کے 77 رنز بنائے، جواب میں پشاور کی ٹیم 3 وکٹوں پر 54 رنز بناکر بناسکی جب کہ دوسرے سیمی فائنل پشاور آل اسٹارز نے مالاکنڈ کو شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025