• KHI: Sunny 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

ایرانی عدالت کا 2022 کے احتجاج کی حمایت پر امریکا کو 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم

شائع December 3, 2025
ستمبر 2022 میں 22 سالہ ایرانی کرد مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی
ستمبر 2022 میں 22 سالہ ایرانی کرد مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

ایران کی ایک عدالت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے 2022 میں ملک گیر احتجاج کی مبینہ حمایت کی تھی، اور اس سلسلے میں امریکا کو 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ ستمبر 2022 میں ملک بھر میں احتجاج اس وقت پھوٹ پڑا تھا، جب 22 سالہ ایرانی کرد مہسا امینی کی حراست میں موت واقع ہوئی تھی۔

انہیں مبینہ طور پر اسلامی جمہوریہ کے خواتین کے لیے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدلیہ کے ترجمان اصغر جاہنگیر نے ہفتہ وار کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے نشانات ایران میں ہونے والے کئی جرائم میں واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں، جن میں 2022 کے خزان میں ہونے والے بدنما واقعات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران کی عدالت نے امریکی حکومت کو 2022 کے فسادیوں کو مادی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کے بدلے 22 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

امینی کی موت کے بعد کئی ماہ تک بدامنی جاری رہی، جس میں سینکڑوں افراد جن میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، ہلاک ہوئے تھے۔

ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیاتھا، کیوں کہ حکام نے ان مظاہروں کو قابو کرنے کی کوشش کی جنہیں وہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے بھڑکائے گئے فسادات قرار دیتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025